Saturday 18 April 2015

Umrao Jaan (1981): A Review by RAZA ALI SAYEED

In essence Muzaffar Ali’s 1981 classic ‘Umrao Jaan’ can be called the story of a prostitute, or to be more precise, the story of a prostitute with a heart of gold and the soul of a poet. Not getting into the morality of the lead character’s profession, one could say she is simply a little girl lost, confined within the walls of a brothel whose only escape is her heartfelt poetry and the undependable lovers who share her bed.

The film is based on the 1899 novel ‘Umrao Jan Ada’, written by Mirza Hadi Ruswa; it has also been called the first novel in the Urdu language. Ruswa claimed that it was based on the true story of a courtesan named Umrao. How much truth there is to that claim, we will probably never know, but if there was a real person named Umrao Jaan and if this story is anything to go by, then she truly must have been a tragic figure.

Umrao Jaan was not born a harlot, as no prostitute ever is, but by a cruel hand that life deals her, she becomes one. Her life started as a young innocent girl named Amiran, who is kidnapped by an enemy of her fathers in Faizabad and then sold to a brothel in Lucknow. In such an unenviable position, she is reborn and schooled into a courtesan. Dancing, singing and generally being submissive to would-be customers are the ways of the trade, but it is poetry that is her passion. This passion initially is kept secret and only revealed to those close to her, but gradually it becomes a trademark and in the end, as it turns out, a means of livelihood for her.

But poetry is not the only thing that keeps her heart beating; it is love and a feeling of being wanted by other men that means as much to her. Sadly for her, words chosen in forming prose of poetry is far more easier than choosing a lover. This she learns the hard and bitter way. Whether it is the scoundrel Gohar Mirza (Naseeruddin Shah), the charming but weak Nawab Sultan (Farooq Shaikh) or the rogue Faiz Ali (Raj Babbar), all the men in her life let her down. Yet, despite these setbacks, she manages somehow to lift herself up, gather the shattered pieces and start all over again.

The setting of the film is 1840s Lucknow, where changes are afoot throughout the subcontinent, yet the world of a courtesan remains frozen in time. The Nawabs still visit brothels and entertain themselves with prostitutes, who in turn carry out their duties as those before them have. None truly care about what the prostitute feels or what she goes through, its business and pleasure mixed together in a cruel environment. Save for perhaps Nawab Sultan, a person of the aristocracy and a delicate peacock whose sensitive personality complements that of Umrao Jaan’s. Being of the upper class, he can indulge in the guilty pleasure of visiting prostitutes, but cannot marry one because of the scandal it would cause.

Knowing this hard fact, Umrao Jaan tries to find comfort in the arms of another man named Faiz Ali. Wanting to escape the brothel, she runs away with him, only to find out that he is a wanted bandit who is ultimately killed. It seems her choice in men is very poor, to put it bluntly. With no other course, she returns to her brothel and continues her life as a prostitute. That, however, doesn’t last long. After Lucknow is attacked by British forces during a siege, Umrao Jaan is forced to flee as a refugee to a village near Lucknow, which she later learns is her birthplace, Faizabad. By a strange circumstance Umrao Jaan finds her mother and brother. While the mother sees her young daughter Aimran and is elated to meet her, her brother only sees the prostitute Umrao Jaan and refuses to acknowledge her as his sister, telling her to leave and never come back. Ostracised by yet another man, this time her own brother, she returns once again to her brothel which by now has been exploited and abused as much as Umrao Jaan herself.

At the heart of this movie is obviously Rekha, who was probably never been more beautiful or more powerful as she is in the title role. Bringing just about the right amount of naiveté, disillusionment and composed defiance, her performance makes this movie click and like the shining sun, has the other characters revolving around her. Her seductive eyes and exquisite features project all the elements needed to bring Umrao Jaan to life. Add to this her acting chops and Urdu dialogue delivery, and you have a class act that is truly timeless. Rekha, apparently had to work hard at her Urdu to make it believable and it shows.

The other woman who really shines in the film is Shaukat Kaifi who plays Khanum Jaan, the madam of the brothel where Umrao Jaan lives. Lying down on floored cushions with a hookah in her mouth and using her acid tongue to manipulate people while imposing her will on the brothel, she is truly magnificent. As a nod, her daughter Shabana Azmi played the same role in the rather forgettable 2006 version of the tale.

The set pieces, cinematography and of course music are top notch. Due to the sad tale, the use of colour is not very prominent. ‘Pakeezah’ the other great movie about the life of a courtesan, was far more effective in using colour as a medium of symbolism in showing the environment a prostitute lives in. But that was perhaps more of a necessity in showing a tale of fiction and fantasy rather than basing it on reality. ‘Umrao Jaan’, however, is kept as real as possible. If director Muzaffar Ali’s aim was to show the brutal and harsh world that a prostitute lives in, then, he certainly achieved that in spades.

Although not the most spirit-lifting film there is, ‘Umrao Jaan’ is undoubtedly a classic and one that deserves to be seen again and again.

Grace under fire By - Shubashree Desikan


The story of a woman in the world’s oldest profession is a kind of literary motif that every language has contributed to, in India as well. The courtesan, prostitute or sex-worker — as she is referred to variously — often comes across as an interesting character of contrasting images.
Nalini Jamila’s work in Malayalam is autobiographical: a stark depiction of the present — how poverty and treacherous love forced her into this profession; how she managed to support her family single-handedly.
In Tamil, Moovalur Ramamirtham was a pre-Independence writer; she rejected her devadasi background and worked with reformers to abolish this practice. Her novel is an unstinting political criticism of her community and an indictment against the wily practitioners of the trade.
Other novelists who have etched strong images of courtesans in India are Qurrat-ul-lein Hyder, in River of Fire, and Hermann Hesse, in Siddhartha.
Umrao Jan Ada by Mirza Muhammad Hadi Ruswa is unique in many ways. It’s a novel that has been translated, retranslated, filmed and even remade, several times over.
The story, as narrated by the author, is of young Ameeran, who is kidnapped by her father’s adversary as a means of getting even. She is taken to the Chowk at Lucknow and sold to the famous courtesan Khanum. Ameeran tries to escape, but finds she is doomed forever to work in the love trade.
Umrao, as Ameeran is now called, grows into a very fine poet; her talents in music and dance are unmatched, even by Khanum’s daughters. Her fame spreads and young scions of society are sent to her to learn grace and sophistication.
This fame is a mixed blessing, for while it makes her powerful within her own mansion, outside she is despised and abused by the respectable and conservative sections. She continues to walk with her head held high, enters palaces and exhibits her dance and poetry at mehfils, until even her detractors cannot but admire and respect her, however reluctantly.
Umrao pays the price of survival and success in many ways: despite her self-pride, in the outside world even women never hesitate to abuse her; her mother and brother reject her when she tries to return home to Faizabad; a passionate love affair with the handsome Nawab Sultan ends abruptly. Attempts to escape Khanum prove abortive. Finally, Khanum’s establishment is destroyed and Umrao moves to Faizabad, to live alone.
The novel is remarkable, consistent and stout in making a case for this woman who is determined to transcend the boundaries imposed on her, who holds tenaciously to her self-esteem and self-respect, and finds a way to celebrate her life, as every life ought to be celebrated.
The Urdu original contains many verses and phrases of common speech that have been translated skilfully. The novel is a must-read for all those who wish to rework their worldview of society’s marginalised sections with compassion.
(This article was published in the Business Line print edition dated December 19, 2008)

Thursday 16 April 2015

"شاہد رعنا" سے ماخوذ ناول : امراؤ جان ادا - از یوسف سرمست (فکر و تحقیق)









تبصرۂ ناول - تبصرہ: جی آر اعوان، پاکستان (از – نوائے وقت ڈوٹ کوم)

تبصرۂ ناول
تبصرہ: جی آر اعوان، پاکستان (از – نوائے وقت ڈوٹ کوم)
’’خانم کی نوچیوں میں یوں تو میرے سوا ہر ایک اچھی تھی، مگر خورشید کا جواب نہ تھا، پری صورت تھی، رنگ میدا شباب، ناک نقشہ گویا ضانع قدرت نے اپنے ہاتھ سے بنایا، ادائوں میں دلفریبی، بھولاپن ایسا جو ایک نظر دیکھے ہزار جان فریفتہ ہو جائے، جس محفل میں بیٹھے، معلوم ہو ایک شمع روشن ہو گئی‘‘۔
یہ سطریں مرزا محمد ہادی رسوا کے ناولامراؤ جان ادا کی ہیں۔ جس میں ا نیسویں صدی کے لکھنو کی سماجی اور ثقافتی جھلک بڑے دلکش انداز میں دکھائی گئی ہے۔ 1885ء میں پیدا ہونے والے مرزا رسوا اپنے زمانے کے خوش فکر شاعر اور ادیب تھے ان کے جد اعلیٰ مرزا رشید شاہی فوج میں ملازم تھے۔ مرزا نے صرف نحو، عربی، فارسی اور ریاضی کی تعلیم اپنے والد آغا محمد تقی سے حاصل کی۔ 1886ء میں پہلا اردو فلسفانہ رسالہ اشراق جاری کیا جو کچھ عرصے بعد بند ہو گیا 1888ء میں ریڈ کرسچین کالج میں عربی اور فارسی کے استاد مقرر ہوئے کیما، ہیت، ریاضی، نجوم، موسیقی اور مذہبی علوم میں تکہ تاز تھے۔
مرزا رسوا ناولوں کی وجہ سے معتبر ہوئے جن میں افشائے راز، ذات شریف، شریف زادہ اختری بیگم اور امراؤ جان ادا قابل ذکر ہیں۔ امراؤ جان ادا مرزا رسوا کو شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔ جس کی ہمارے ادب میں تاریخی حیثیت ہے۔ عبدالحلیم شرر کے خیالی قصوں اور ڈپٹی نذیر احمد کی اصلاح پسند تحریروں کے برخلاف مرائو جان ادا نے اردو ناول نگاری میں زندگی کی واقعیت اور فن حسن نگاری کو جنم دیا۔

امراؤ  جان ادا ایک طوائف تھی۔ 1896ء سے 1899ء تک لکھنو میں اسے شہرت حاصل تھی۔ مرزا کو موسیقی اور نغمہ و ساز سے بڑی رغبت تھی۔ امراؤ جان ادا سے راہ و رسم بھی تھی۔ اطراف دہلی کے مکین منشی احمد حسن لکھنو آئے تو کرائے پر لی گئی بیٹھک میں شعر و ادب کی نشست جمانے لگے۔ برابر کے کمرے میں ایک طوائف رہتی تھی۔ جس کی بودباش مختلف تھی۔ دروازوں پر پردے ، آمدروفت نہ ہونے کے برابر، بس ایک دروازہ تھا جہاں سے نوکر چاکر آتے تھے۔ مرزا رسوا منشی احمد حسن کے ہاں اکثر شریک محفل ہوتے ایک روز مرزا نے غزل پڑھی ساتھ والے گھر سے داد آئی، کچھ دیر بعد ایک ’’مہری‘‘ آئی اور کہا بیوی نے مرزا کو بلایا ہے، تامل کا شکار مرزا رسوا کو ساتھیوں کے اصرار پر جانا پڑا، جا کے دیکھا تو وہ امراؤ جان ادا تھی۔
امراؤ جان ادا وہ ناول ہے جس میں احساس نوازی بھی ہے۔ طنز، تشبیہ، شوخی، محاورات، منظر نگاری اور مقصد حیات بھی موجود ہے، زبان کی شگفتگی، دل ربائی، ندرت، بے ساختگی اور مقامی آب و رنگ کی چمک دمک مرزا کے فن کی گواہ ہے۔
یہ ناول 1899ء میں مکمل ہوا۔ منشی گنگا پرشاد ورما برادران پریس لکھنو سے شائع ہوا۔ آج کل دستیاب ناول میں زبان و بیان کی غلطیوں کی شکایات عام دیکھ کر ظہیر فتح پوری کی ترتیب سے ستمبر 2014ء میں ایک بار پھر شائع کیا گیا۔ ناشر ڈاکٹر تحسین فراقی نے نظام مجلس ترقی ادب لاہور کے زیر اہتمام شرکت پر نٹنگ پریس نسبت روڈ سے شائع کیا ہے۔ 300 روپے قیمت والی یہ کتاب محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے تعاون سے شائع ہوئی۔

ںاول امراؤ جان ادا: ایک تعارف

امراؤ جان ادا مرزا محمد ہادی رسوا لکھنوی کا معرکۃ الآرا معاشرتی ناول ہے۔ جس میں انیسویں صدی کے لکھنو کی سماجی اور ثقافتی جھلکیاں بڑے دلکش انداز میں دکھلائی گئی ہیں۔ لکھنو اُس زمانے میں موسیقی اور علم و ادب کا گہوارہ تھا۔ رسوا نے اس خوب صورت محفل کی تصویریں بڑی مہارت اور خوش اسلوبی سے کھینچی ہیں۔ اس ناول کو ہمارے ادب میں ایک تاریخی حیثیت حاصل ہے۔ ”شرر“ کے خیالی قصوں اور نذیر احمد کی اصلاح پسندی کے خلاف یہ ناول اردو ناو ل نگاری میں زندگی کی واقعیت اور فن کی حسن کاری کو جنم دیتاہے۔ آئیے ناول کا فنی اور فکری جائزہ لیتے ہیں۔
کردار نگاری
فنی لحاظ سے ناول امراؤ جان ادا میں بہت زیادہ کردار ہیں۔ ناول کا مطالعہ کرتے ہوئے احسا س ہونے لگتا ہے کہ اس ناول میں قدم قدم پر نئے نئے کردار رونما ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کرداروں کے نام ان گنت ہو کر رہ گئے ہیں۔ اتنے زیادہ کردار شائد ہی اردو کے کسی ناول میں ہوں۔ لیکن اتنے زیادہ کردار ہونے کے باجود کرداروں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے ہر لحاظ سے مکمل نبھاہ کیا گیاہے۔ رسوائکے ہاں اس ناول میں بڑا کردار ہویا چھوٹا کردار ، ناول نگار نے اسے اپنے تمام تر نفسیات و جذبات عادات و اطوار خاندانی پس منظر اور موجودہ حیثیت و عمر کے ساتھ پیش کر دیاہے۔
ناول کا سب سے بڑا کردار امراؤ کا ہے ۔ اس کی اہمیت مسلم ہے۔ وہ قصے کی ہیروئن ہے۔ اس لئے پور ے قصے پر چھائی ہوئی ہے۔ بقول ڈاکٹر میمونہ انصاری:
امراؤ جان ادا کا کردار اردو زبان میں اہم ترین کردار ہے۔ یہ پہلا سنجیدہ کردار ہے جو اپنی زندگی کا ضامن ہے۔ اب تک اس کردار کا ثانی کردار تخلیق نہیں ہوا۔
امراؤ جا ن پیدائشی طوائف نہ تھی وہ شریف ذادی تھی اور شریف گھرانے میں پیدا ہوئی تھی ۔ دس برس تک شریف والدین کے زیرسایہ زندگی بسر کی ۔ پھر ایک منتقم مزاج شخص کے انتقام کی بھینٹ چڑھ کر اغوا ہوکر خانم کے کھوٹے پر پہنچی ۔ جہاں تعلیم و تربیت پا کر طوائف بنا دی گئی۔ شاعرہ تھی۔ ادب سے مس تھا۔ قبول صورت تھی، رقص و سرور میں ماہر تھی۔ ان خوبیوں کی بنا پر مشہور ہوئی جہاں جاتی سر آنکھوں پر بٹھائی جاتی ۔امراؤ جان ادا کے کردار پر مراز رسوا نے بڑی محنت کی ہے۔ امراؤ کے کردار میں تدریجی تبدیلیاں دراصل اس کی فطرت کی شریفانہ جوہر کی پیداوار ہیں۔ یہ جو ہر اسے ورثہ میں ملاتھا۔اب اس کی زندگی میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب وہ چکلے کے گھناونے ماحول سے متنفر ہو چکی ہے اور اسے رنڈی بن کر جینا پسند نہیں۔ اس کردار کا یہ ارتقاءاس کی شخصیت و کردار میں عجیب مقناطیسی کشش پیدا کر دیتا ہے۔ اور قاری کی نظر میں مطعون اور مقہور ہونے کی بجائے رحم اور ہمدردی کی مستحق ٹھہر تی ہے۔ آخر ی عمر میں وہ سب کچھ ترک کر دیتی ہے۔ اور عام لوگوں سے بھی ملنے جلنے سے احتراز کرتی ہے۔ اور نماز روزے کی سختی سے پابندی کرنے لگتی ہے۔ آخر ی عمر میں کربلا معلی کی زیارت سے بھی فیض یا ب ہوئی۔ اس طرح اس کردار کی تشکیل میں رسوا نے گہرا نفسیاتی مطالعے سے کام لیا ہے۔
خانم کا کردار اس ناول میں ایک خاص مقام کا حامل ہے۔ اپنے کردار کے حوالے سے گناہ کی دنیا میں وہ ایک سردار اور پیش رو کی حیثیت رکھتی ہے۔ ناول کی فضاءمیں خانم جان نوابین کے لئے قدم قدم پر سامان تعیش فراہم کرتی دکھائی دیتی ہے۔ ملک کے طول و عرض سے بہلا پھسلا کر لائی گئی یا اغوا شد ہ لڑکیوں کو اونے پونے داموں خرید لینا خانم کا شیوہ ہے۔ وہ اپنے مکروہ عزائم اور ناپاک ارادوں کی تکمیل کی غرض سے خریدی ہوئی لڑکیوں کی پرورش کرتی ہے۔ جوان ہو جانے پروہ ان کی آبرو کی دکان لگاتے ہوئے اپنا کاروبار چمکاتی ہے۔ اس کے کردار میں تضاد بھی پایا جاتا ہے ایک طرف تو وہ طوائفوں کو قرآن پڑھانے کے لئے مولوی کا انتظام کرتی ہے اور دوسری طرح اس گھناونے دھندے پر بھی انھیں مجبور کرتی ہے۔وہ ایک مکار عورت ہے او ر مکمل طوائف پیسے کے لئے وہ کچھ بھی کر سکتی ہے اپنی بیٹی کی تربیت بھی انہی خطوط کر تی ہے۔
یہ خانم کی بیٹی ہے اسی وجہ سے بسم اللہ جان کو ہم خاندانی طوائف کہہ سکتے ہیں دوسری نوچیوں کے مقابلے میں اس پر اپنی ماں کا بہت زیادہ اثر ہے۔ چنانچہ دوسری طوائفوں کی نسبت اپنے پیشے میں یہ سب سے زیادہ کامیاب ہے۔
جہاں تک خورشید جان کا تعلق ہے۔ امراؤ جان ادا کی طرح یہ بھی ایک شریف گھرانے کی بیٹی ہے کسی زمیندار کی لڑکی ہے اغوا کرکے لکھنو کے شہر میں خانم کے ہاتھ بیچ دی جاتی ہے۔ اور خانم اسے اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتی ہے۔ اس کے کردار میں تھوڑا بہت تضاد بھی ہے۔ کبھی تو ناول نگار اسے خوبصورت کہنے کے ساتھ ساتھ ناچ گانے کی ماہر ثابت کرتا ہے مگر کبھی کہتا ہے کہ خوبصورت مگر ناچنے گانے میں پھوہڑ، بہر حال اس کی رگوں میں شریف خاندان کا خون ہے۔ گناہ کے دھندے کوتہ دل سے قبول نہیں کرتی ۔ ا
گوہر مرزا بنو ڈومنی کا بیٹا ہے اس کی عادات و اطوار ، حرکات و سکنات ، نشست و برخاست اور گفتگو سے اس کے خاندانی پس منظر کا ثبوت ملتا ہے۔ یہ وہ کردار ہے جس کاکوئی ضمیر نہیں پرلے درجے کا شرارتی ، بیکار اور بے غیرت قسم کا کردار اگر کوئی ہے تو گوہرمرزا ہے۔
نواب سلطان کے کردار میں خاندانی وجاہت اور شرافت کا عنصر پایا جاتا ہے ٹھیک ہے وہ چھپتے چھپاتے ، اندھیرے میں امراؤ جان سے ملنے آتے ہیں ۔ جو کہ ایک بدی ضرور ہے لیکن انہیں اس کا احساس بھی ہے۔ نواب سلطان کے کردار میں ہمیں ایسا کردار نظرآتا ہے جو دوسروں پر اپنی شرافت و نیک نامی ثابت کرتا ہے ۔ بےشک بہت سی دیگر خصلتوں کے پیش نظر نواب سلطان ایک شریف انسان ہے۔ لیکن ہم یہ ضرور کہیں گے کہ طوائف کے کوٹھے پر جانا اُن کے کردار کا ایک بہت بڑا عیب ہے۔
مصنف نے ان کی گوری رنگت ، کسرتی بند اور بسم اللہ جان کا دم بھرنے کا نقشہ کھینچا ہے۔ اس سے نواب چھبن کے ظاہری خدوخال ہماری آنکھوں کےسامنے پھر جاتی ہے۔ بسم اللہ جان کے دام میں اس قدر پھنسا ہوا ہے کہ اپنی منگیتر بڑے چچا کی بیٹی کو بھی ٹھکرانے پر تلا ہوا ہے۔ لیکن یہ بھی ہے کہ نواب چھبن کا ضمیر اور غیر کس قدر زندہ ہے۔ اس لئے خانم کی طعن و تشنیع سے دل برداشتہ ہو کر پانی میں ڈوب مرنے کی ٹھان لیتا ہے۔ مگر زندہ بچ جانے کے باوجود دوبارہ خانم کے نگار خانے پر حاضری نہیں دیتا.
پلاٹ
ناول کا پلاٹ ، انتہائی رواں دواں سیدھا سادہ اور ہرقسم کی پیچیدگی سے مبرا ہے۔ کہانی کے سبھی حالات و واقعات ایک خاص تسلسل کے ساتھ یکے بعد دیگرے ظہور پذیر ہوتے چلے جاتے ہیں ۔ اور قاری کے ذہن پر مختلف نقوش ثبت کرتے رہتے ہیں۔ ناول کے پلاٹ میں سے گزرتے ہوئے ہماری آنکھوں کے سامنے مختلف حالات و واقعات مختلف اوقات میں وقوع پذیر ہوتے رہتے ہیں۔ مختلف مناظر اور نظارے پل بھر کے لئے بہار دکھاتے ہوئے گذر جاتے ہیں مختلف زندگیاں مختلف کردار کی صورت میں اپنی اپنی بولی بول کر اوجھل ہو جاتی ہیں اور پڑھنے والا سوچوں کی اتھاہ گہرائیوں میں چھوڑ جاتی ہیں۔ ناول کے پلاٹ میں ایک ہی قصے کے باوجود بہت سے چھوٹے چھوٹے واقعات ہیں جو باہم مربو ط ہو کر ایک بڑی کہانی تشکیل دیتے ہیں۔امراؤ جان کے اغوا سے لے کر آخر تک تمام واقعات فنکارانہ مہارت و چابکدستی سے باہم منسلک کر دئیے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ناول میں خرابی یا جھول محسوس نہیں ہوتا۔
اسلوب
ناول نگارنے سادہ سلیس عبارت سے کام لیا ہے۔ جو پڑھنے والے کو ذہنی دباو یا اکتاہٹ سے دور رکھتا ہے۔ سادہ و سلیس عبارت کے نتیجے میں یہ ناول انتہائی پر کشش اور دلآویز دکھائی دیتاہے۔ جابجا چبھتے ہوئے فقرے سونے پر سہاگے کا کام دیتے ہیں۔ ناول کے حالات و واقعات سبھی عوامی ہیں سادہ وسلیس عبارت نے ناول کو اور بھی ادبی بنا دیا ہے۔
تجسس و جستجو
ناول میں قدم قدم پر بلا کی سنسنی خیزی پائی جاتی ہے۔ اغوا کے دوران میں بات بات پر امراؤ جان کو دلاور خان کی طرف سے ذبح کرنے کی کوشش کرنا ۔ ہمارے دل و دماغ پر ہےجان اور پریشانی کے نقوش ثبت کر دیتا ہے۔ ہم ہر موقع پر سوچنے لگتے ہیں کہ ا بھی دلاور خان چھری چلاتے ہوئے امراؤ جان کا سر تن سے جدا کر ڈالے گا۔ اسی طرح خانم کے کوٹھے پر مختلف لڑکیوں کا بکنا، ان کے گاہکو ں کے درمیان بحث و تکرار اور لڑائی جھگڑا ۔ مثلاًنواب سلطان کا خانصاحب کو گولی مارنا ۔ نواب چھبن کا کوٹھے پر سے چلے جانا اور نہاتے ہوئے پانی سے نہ نکلنا یہ تاثر دیتا ہے کہ نواب چھبن ڈوب کر مرگیا ہوگا ۔ اسی طرح فیضو ڈاکو کے آدمیوں کانواب سلطان کے گھر پر ڈاکہ ڈالنا۔ جنگ آزادی کے حالا ت و واقعات کا ذکر ۔ بھائی کا امرا ءجان پر چھر ی اٹھانا ۔ ایسے حالات و واقعات ہیں جو ہر وقت ناول کی فضاءمیں تجسّس و جستجو اور سنسنی خیزی کا بارود بھرتے رہتے ہیں۔ اور قاری ہمیشہ تجسّس و جستجو کا شکار رہتا ہے۔ یہ اس ناول کی ایک بہت بڑی خصوصیت ہے۔
فکری جائزہ
فکری طورپر دیکھا جائے تو امراؤ جان ادا بیک وقت سماجی ، معاشرتی ، نفسیاتی اور تاریخی ناول ہے۔ ناول نگار نے اس ناول میں انتہائی فکر انگیز حالات و واقعات پیش کئے ہیں ۔ یہ ایسے حالات ہیں جن کے اندر ہمیں سماجی و معاشرتی حقائق کے ساتھ ساتھ معاشرے و سماج میں رہنے والے لوگوں کی نفسیات اور جذبات بھی نظرآرہے ہیں۔ اس ناول میں جہاں بہت سے ناگفتہ بہ حالات و واقعات پیش کئے گئے ہیں ۔ وہیں یہ حالات و واقعات جن لوگوں کو درپیش آئے ان کے دھڑکتے دل ، سوچیں ، آتی جاتی اور ٹوٹتی سانسیں ، خدشات ، تجربات اپنے اپنے احساسات و جذبات کے ساتھ ساتھ انتہائی موثر انداز میں پیش کر دیے گئے ہیں۔ یہ ایک سچا اور حقیقی ناول ہے جو اپنے وقت کے معاشرے کی ایک مکمل تصویر کی حیثیت رکھتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ناول نگار نے کہانی کے انداز میں معاشرے اور سماج کی عکاسی کرتے ہوئے طوائفوں کے کوٹھے کو مرکز بنا کر پڑھنے والوں کو بھی وہیں بٹھا کر پورے لکھنو کے درو دیوار ، بازار اور گلی کوچے دکھائے ہیں۔ طوائفوں کا یہ بالاخانہ ایسا مقام ہے جہاں سے ہم پورے معاشرے کا نظارہ کر سکتے ہیں۔
سب سے پہلے یہی کہ بہت سے شریف گھرانوں کی امراؤ جان جیسی بچیاں اغوا کرکے اپنے دام کھرنے کرنے کی غرض سے گناہ کے دلدل میں دھکیل دی جاتی ہیں۔ جہاں وہ تمام عمر چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتیں ۔ امرا ءجا ن اد کے علاوہ رام دئی آبادی جان اور خورشید جان درحقیقت ایسی بے شمار لڑکیوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ جنہیں اغوا کرکے اونے پونے داموں طوائفوں کے ہاتھ بیچ دیا جاتا ہے۔ اس سے ہم بخوبی انداز ہ لگا سکتے ہیں کہ اس وقت بردہ فروشی کا ایک باقاعدہ نظام تھا۔ معاشرتی و سماجی حقیقت نگاری کا قرض ادا کرتے ہوئے ناول نگار نے یہ حقیقت ثابت کر دکھائی ہے کہ ا س وقت کی لکھنوی معاشرت میں طوائف کو بنیادی حیثیت حاصل تھی۔ طوائف مالدار لوگوں کی ایک لازمی ضرورت تھی۔اسے سوسائٹی کا اٹوٹ انگ سمجھا جاتا تھا۔ طوائف کے ہاں آنا جانا اور اسے اپنی داشتہ بنا کر رکھنا فخر اور نمود نمائش کا درجہ رکھتا تھا۔ اس زمانے کے لکھنو ی سماج میں طوائف کا وجود ایک مقبول فیشن کی حیثیت اختیار کر چکا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ناول کی فضا ءمیں ان گنت نوابین اور خوانین طوائفوں کے درباروں میں سجدہ ریزی کرتے دکھائے دے رہے ہیں۔ اس میں اٹھارہ انیس سال کے نوجوان نوابوں سے لے کر ستربرس کے نواب جعفر علی خان جیسے کمر خمیدہ اور سفید ریش نواب بھی نظرآتے ہیں۔ نوجوان نوابوں میں نواب چھبن ، راشد علی راشد اور نواب سلطان پیش پیش ہیں۔ نواب سلطان ایسے لوگوں کی نمائندگی کرتے دکھائی دیتے ہیں جو منافق قسم کے سفید پوش ہوتے ہیں اور دنیا کی نظرو ں سے چھپ کر گناہ کرنا پسند کرتے ہیں۔ تاکہ شرافت کا لبادہ بھی نہ اترے اور نفسانی خواہشات کی تکمیل بھی ہو جائے۔
ناول نگار نے یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ پورا معاشرہ ایک طرح سے طوائف کا بالا خانہ بنا ہوا ہے۔ طوائفوں نے مختلف لوگوں کو اپنے جال میں پھنسانے کی خاطر ایک مخصوص منشور بنا رکھا ہے۔ وہ منشور”مسی “ کی رسم سے شروع ہوتا ہے۔ جو صرف اور صرف کوئی نواب ہی سرانجام دے سکتا ہے۔ اور جس کی منہ مانگی قیمت وصول کی جاتی ہے۔ اور اس طرح معصوم بچیوں کی عزت و آبرو کی قیمت خانم جیسی گھاک طوائف کے صندوق میں پہنچ جاتی ہے۔
ناول سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ لکھنو کی زوال پذیر معاشرت میں طوائفوں کا دور دورہ تھا۔ نوابوں کے محلوں اور عملداری پر طوائفوں کا سکہ چلتا تھا۔ نوابین سیر و سیاحت ، شکار اور کھیل تماشوں کے موقعوں پر طوائفوں کی فوج ظفر موج اپنے ساتھ رکھتے تھے۔ بڑی بری ڈیر ہ دار طوائفوں کا ساز و سامان نوابوں کے خر چ پر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا جاتا تھا۔ نوابزادے بلکہ حرامزادے طوائفوں کے نخرے اٹھانے کے لئے ہمہ وقت مستعد رہتے ۔طوائف اس وقت کی معاشرت میں اس قدر سرائت کر چکی تھی کہ طوائفوں کے کوٹھوں اور بالاخانوں کو تہذیب کا مرکز سمجھا جانے لگا۔ شرفاءاپنی اولاد کو گناہ کی ان بھٹیوں میں آداب سکھانے بھیجا کرتے تھے۔ تاکہ وہ کند ن بن کر نکلیں ، لیکن صاف ظاہر ہے کہ وہ کندن کی بجائے گندے بن کر نکلتے تھے۔
مجموعی طور پر دیکھا جائے تو فکری لحاظ سے ناول امراؤ جان ادا لکھنو ی معاشر ت کے زوال کی داستان ہے لیکن اگر ہم اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں تو اس ناول میں ہمیں الفاظ کے ہیر پھیر کے ساتھ اپنی معاشرت اور سماج کی زوال پذیری بھی دکھائی دینے لگتی ہے۔ عظیم ادب وہی ہوتا ہے جو نہ صرف اپنے عہد بلکہ آنے والے ادوار کی بھی ترجمانی کرتا ہے۔ کےا آج ہمارے ہاں بردہ فروشی کا گھنائونا کاروبار نہیں ؟ کیا آج ہمارے ہاں ہیرا منڈیاں ، شاہی محلوں ، نائٹ کلبو ں ، بیوٹی پالروں اور فلمی دنیا کی صورت میں طوائفوں کے بالاخانے موجود نہیں ؟ رسوا کے عہد کی طوائف اور ہمار ے عہد کی ماڈل گرل اور اداکارہ میں کیا فرق ہے کوئی فرق نہیں چنانچہ
جب کوئی دیکھوں اداکارہ یقیں ہوتا ہے
حسن سو بارلٹے پھر بھی حسیں ہو تا ہے
جس طرح لکھنو میں گناہ کی دلدل میں دھکیل دی جانے والی لڑکیاں باہر نہیں نکل سکتی تھیں تو آج بھی جو معصوم پھول بازاروں میں بک جاتے ہیں وہ لوٹ کر گلزاروں میں نہیں جاسکتے۔
بک گئے حیف جو سب شہر کے بازاروں میں
پھول پھر آنہ سکے لوٹ کے گلزاروں میں
لیکن رسوا نے اصلاحی اندا ز میں یہ تاثر دیا ہے کہ گناہ کی زندگی ایک لعنت ہے ہر عورت کو چاہیے کہ وہ ازدواجی زندگی اختیار کرتے ہوئے گھر کی چار دیواری کے اندر عصمت اور پاکیزی کا تقدس برقرار رکھے۔ یہی سب سے بڑی دولت ہے ۔ سکوں کی جھنکار جوانی تک ہے ۔ اس کے بعد دین و دنیا کی رسوائی ہے اور پچھتاوا ہے۔ پشیمانی ہے ، نفسیاتی توڑ پھوڑ ہے۔ رسوا نے اصلاحی پیغام بڑے دلدو ز انداز سے دیا ہے۔مگر افسوس اس کا کیا کیا جائے کہ آج بھی صورت حال کچھ ایسی ہے کہ:
شور ہوتا رہا مے خانوں میں
حسن لٹتا رہا ایوانوں میں
رات ڈھل جانے کو تھی جب فقری
سسکیاں مل گئیں آذانوں میں
ابلاغ میں
  • ہندوستان – 1958 میں ایس ایم یوسف نے"مہندی" نامی فلم بنائی ، جو زیادہ کامیاب نہیں رہی۔
  • پاکستان – 1972  میں حسن طارق نے"امراؤ جان ادا"نامی فلم بنائی، جس میں رانی نے امراؤ کا کردار ادا کیا اور شاہد نے نواب سلطان کا۔
  • ہندوستان – 1981 میں مظفر علی نے"امراؤ جان" فلم بنائی، جس میں ریکھا نے امراؤ کا کردار ادا کیا۔ اس فلم میں فاروق شیخ، نصیر الدین شاہ، راج ببر وغیرہ نے بھی اہم کردار نبھائے۔
  • ہندوستان – 2006 میں جے پی دتا نے"امراؤ جان" فلم بنائی، جس میں ایشوریا رائےنے امراؤ کا کردار ادا کیا۔ اس فلم میں ابھیشیک بچن، سنیل شیٹی، شبانہ اعظمی وغیرہ نے بھی اہم کردار نبھائے۔